BNC OFFICAL WEBSITE

 عوامی مسائل کے حل و روزگار کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، نور محمد دمڑ*

 *عوامی مسائل کے حل و روزگار کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، نور محمد دمڑ*



*زیارت: سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں ماضی بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے حلقہ انتخاب میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے جب منتخب ہوا ہے میری کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ بیروزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ میرٹ پر روزگار کو فراہمی اولین ترجیحی رہے حلقے کے دونوں اضلاع کے تمام سرکاری محکموں کے خالی اسامیوں پر میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے ضلع زیارت لیویز میں 82 نوجوانوں کی تعیناتی سے زیارت میں امن وامان میں مزید بہتری اور82 نوجوانوں کو روزگار بھی ملاہے اگر ماضی میں یہاں سے برسراقتدار آنے والے نمائندگان جوکہ گزشتہ کئی دیہائیوں سے یہاں پر حکمرانی کرچکے ہیں وہ اپنے ہر دور حکومت میں ایک،ایک ہزار نوجوانوں کو ملازمتوں پر تعینات کرتے تو اب ضلع میں دس پندرہ ہزار سرکاری ملازمین ہوتے اور ضلع میں بیروزگار میں کافی حد تک کمی ہوسکتی تھی لیکن بدقسمتی سے ماضی اس پر کوئی توجہ نہیں دیاگیا ہے لیکن ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کم ازکم ایک ہزار نوجوانوں کو اپنے دور میں روزگار فراہم کرسکوں ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت میں لیویز فورس میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں میں تعیناتی کے آرڈر کی کاپیاں تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر، بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ، سنیئر نائب صدر نوراللہ جان سارنگزئی، اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر زیارت بھی خطاب کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ لیویز ایک بہادراور دلیر فورس ہے، جو صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فرائض نبھا نے میں اپنا کرداراحسن انداز میں اداکر رہی ہے آج اگر بلوچستان میں امن قائم ہے لوگ سکون سے رہ رہے ہیں تو اس میں دیگر سیکورٹی فورسز کی طرح لیویز فورس کا بھی بڑا حصہ شامل ہے۔ لیویز فورس کی قربانیوں اور ان کی صلاحیتوں پر عوام کو فخر ہے انہوں نے کہاہے کہ لیویز فورس کی جانب سے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دیر پا امن قائم کرنے میں بے حد قربانیاں دی ہیں۔ لیویز فورس کو اب ایک معیاری اور توانا فورس کا رتبہ مل چکا ہے یہ فورس اب کسی بھی قسم کے آپریشن اور مشکل صورتحال سے نبرد ازما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ عوام کی فورس ہے اورعوام کو لیویز فورس پر بھر پور اعتماد اور بھروسہ ہے زیارت میں 82 نوجوان لیویز فورس میں شامل ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کا یہ وژن ہے کہ لیویز فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے انہیں جدید قسم کی سہولیات سے آراستہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت امن وامان کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور لیویز فورس مستقبل کے چیلنجوں سے نبردآزما ہوکر بہترین فورس بن رہی ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے نوجوان اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کر ضلع میں امن وامان میں بہتری اور عوام کی جان ومال کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنائے سنیئر صوبائی وزیر نے تقریب کے آخر میں لیویز فورس میں نئے بھرتی 82 نوجوانوں میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کئے تقریب میں شریک نوجوانوں نے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کی جانب سے ضلع زیارت میں بلاتعصب رنگ ونسل بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے حوالے کئے جانے والے اقدامات پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ زیارت پر چالیس سے زائد حکمرانی کرنے والوں نے چالیس سالوں بندوں کو روزگار نہیں دیا لیکن سنیئر صوبائی وزیر نے ساڑے تین سالہ دور حکومت میں مختلف محکموں میں سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار پر تعینات کیاگیا ہے اور مزید تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے نوجوانوں نے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post