BNC OFFICAL WEBSITE

 پارٹی سے سے غداری کرنیوالوں کیخلاف چارہ جوئی کریں گے، وزیراعظم عمران خان*

 *پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف چارہ جوئی کریں گے، وزیراعظم عمران خان*



*اسلام آباد: (بی این سی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی سے غداری کرنیوالوں کے خلاف چارہ جوئی کریں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، کپتان نے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں سب سے بڑا جلسہ کا ٹاسک دیدیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی ، چکوال اور گرد و نواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیدیا گیا۔کپتان نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، جلسہ دم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی سے غداری کرنیوالوں کے خلاف چارہ جوئی کریں گے، عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔ اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے۔تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں شوکت علی، شیر علی، ارباب راجہ، خرم شہزاد، علی نواز اعوان، راشد شفیق، منصور حیات خان، ذوالفقار علی خان، کنول شوزب، بیگم شاہین سیف اللہ طورو، نفیسہ خٹک، نورین فاروق ابراہیم، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اشفاق، حاجی یونس علی انصاری، میاں کاشف اشفاق شامل تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں سے ورثہ میں ملنے والی دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا، ملکی معیشت سسٹین ایبل گروتھ کی راہ پر گامزن ہے، عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، حکومت درآمدی مہنگائی کے منفی اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو ایوان بالا کی حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا گیا۔شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اسی طرح ناکام بنائے گی، جیسے اس سے قبل کئی موقعوں پر اس نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست سے دوچار کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پی ٹی آئی حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post