BNC OFFICAL WEBSITE

 بلوچستان حکومت کی سر پرستی کیا پھر سے بدلے گی*۔  *تحریر۔ دوست محمد بلوچ

 *بلوچستان حکومت کی سر پرستی کیا پھر سے بدلے گی*۔ 

*تحریر۔ دوست محمد بلوچ


*

 

ہم نے کچھ عرصہ پہلے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی حکومت کو بدلتے ہوئے دیکھنے کے بعد ہمارے نئے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی سرپرستی میں نئی حکومت کو بنتا دیکھ چکے ہیں۔  جس میں میر ظہور بلیدی کا کردار بھی رہا ہیں۔ 


مگر اب آئے روز بڑی بڑی سیاسی بیھٹک دیکھنے کو مل رہا ہیں۔ 

دو دن پہلے جناب وزیر پی اینڈ ڈی محترم میر ظہور احمد بلیدی کا ملاقات سابق وزیر اعلی جام کمال خان سے ہوا تھا ۔ 

اس کے بعد اب ہمیں یہ دیکھنے کو ملا کہ میر ظہور بلیدی جو کہ بی اے پی کے کے صدر بھی ہیں ان سے محکمہ پی اینڈ ڈی کا قلمدان واپس لے لیا گیا ۔ 

کیا میر ظہور احمد بلیدی کو سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال صاحب سے ملاقات کی پاداش میں سزا دی گئی ؟ 

میری نظر میں موصوف میر ظہور بلیدی کی کارکردگی پچھلے اور موجودہ ادوار میں نہایت بہتر رہا ہیں  انہوں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جو کام کروائے یا جو کروا رہے تھے وہ قابل تعریف ہیں۔

ہم نے وہ دور بھی دیکھا جب تحریک بحالی بی ایم سی میں ظہور بلیدی  صاحب نے ہمارے ڈاکٹرز اور وہاں کے ملازمین کی جدوجہد کو سپورٹ کیا اور وہ تحریک کامیاب ہوئی ۔ 

میر ظہور بلیدی کو 2 بار اور ان کے خاندان کے افراد کو 8 بار  مقدس ایوان میں آنے کا موقع ان  کے علاقے کے لوگوں اور عوام نے فراہم کیا۔ 

جس پر وہ اپنے علاقے کے لوگوں کی ترجمان کے طور پر ہمیشہ نظر آتے ہیں۔ 

ایک بار ان کے دفتر میں جانے کا موقع ملا تو وہاں پر موجود ان کے علاقے سے تعلق رکھنے والوں کا ہجوم دیکھا ۔ وہی پر موجود کسی ملازم ے بات ہوئی کہ یہ آج یہاں کچھ خاص ہیں کہ اتنی تعداد میں لوگ آئے ہیں تو جواب ملا بھائی میر صاحب جب بھی اپنے دفتر میں ہوتے ہیں اتنی ہی تعداد میں سائل ان کے پاس آتے رہتے ہیں 

آج ان سے ان کے محکمے کا قلمدان واپس لینا سمجھ سے بالاتر منطق اور کئی سوالات کا باعث سمجھا جا رہا ہیں ؟ 


کیا یہ اب  ایک نئی عدم اعتماد کا باعث عمل بن سکتا ہیں ؟

Post a Comment

Previous Post Next Post