*پل پل بدلتی دنیا بہت تیزی سے اپنی کروٹیں بدل رہی ہے. گورنر بلوچستان*
*کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ آج کی پل پل بدلتی دنیا بہت تیزی سے اپنی کروٹیں بدل رہی ہے. موجودہ انسانی ضروریات اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ہمیں سائنسی جدت اپنانی ہوگی. انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی پیدا کرنے کے جدید طریقوں کو اختیار کرنے سے ہی ہم توانائی کے بحران پر قابو پانے کے قابل ہو سکتے ہیں. اس ضمن میں ہم قومی سطح پر مختلف نیشنل کمپنیوں سے بھی مدد اور رہنمائی لے سکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں سولر سسٹم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید طریقے اختیار سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان اور میگا پلس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم بخاری بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہمیں ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے رونما ہونے والے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے موجودہ بجلی کے نظام کو سولر انرجی پر منتقل کرنا ہوگا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے سے ہم نہ صرف اپنی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ یونیورسٹیوں کے اخراجات میں بھی خاصی کمی لا سکتے ہیں*