BNC OFFICAL WEBSITE

 سانحہ اعوان گوٹھ کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے،سردار یار محمد رند

 *سانحہ اعوان گوٹھ کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے،سردار یار محمد


رند*

*پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرسردار یارمحمد رند نے بھی سانحہ اعوان گوٹھ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر دھرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈھاڈر میں جاری دھر نے کے شرکاء بھی میرے ہمراہ بلوچستان اسمبلی آئیں گے،صوبائی حکومت سانحہ اعواان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتارکرنے میں ناکام ہے،وزیراعلی قدوس بزنجو کو کہوں گا کہ اقتدار آنے جانے کی چیز ہے،آپ کا اقتدار ویسے بھی بے ساکھیوں کومحتاج ہے،عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ سے بھی سانحہ اعوان گوٹھ پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ اپنے علاقے کے عوام کو انصاف کی فراہمی کی جنگ لڑرہاہوں،واقعے میں شہید ہونے والے غریب اور بے سہارا لوگ ہیں،ملوث افراد بااثر لوگ ہیں جو غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں*

Post a Comment

Previous Post Next Post