*نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی، عمران خان*
منڈی بہاء الدین: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی۔
منڈی بہا الدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے کبھی ایک بیماری تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہونے کی باتیں سامنے آئیں، نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ شاید نواز شریف آج گئے یا کل، لیکن ایسا نہ ہوا، دراصل ہم نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی۔
انہوں ںے کہا کہ خیبر پختون خوا انتخابات میں دوسری باری کسی کو نہیں دیتا وہ تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لے آیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور نے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں انقلاب برپا کیا ہے، جس میں روزانہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد سفرکرتے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پر اگست 2020 سے اب تک 71 ملین افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ آج خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے آج بتایا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا ایک بار پھر اعزاز مل گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے اور خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی آزاد اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی، اس ادارے کے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔